تعلیمی میدان میں بہتری کیلئے پاکستان کو مضبوط سیاسی عزم کی ضرورت ہے، پریوش چوہدری

تعلیمی میدان میں بہتری کیلئے پاکستان کو مضبوط سیاسی عزم کی ضرورت ہے، پریوش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے اور تعلیمی میدان میں بہتری لانے کے لیے پاکستان کو ایک مضبوط سیاسی عزم کی ضرورت ہے طاقت کی صوبوں تک منتقلی کے بعد یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ تعلیم کے لیے مختص رقم کا بیشتر حصہ صرف ہی نہیں کیا جاتا۔ ان نقاط پرعلم وآگاہی کی طرف سے لاہور میں منعقدہ ایڈیٹرز گول میز ملاقات میں اتفاق رائے پایا گیاجس میں سینئر صحافیوں ،قومی اخبارات کے ایڈیٹرز اور ٹی وی چینلز کے نیوز ڈائریکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس ملاقات کا انعقاد مشعل پاکستان نے علم آئیڈیاز کے تعاون سے کیا اس سے پیشتر تعلیمی صحافت پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں قومی صحافتی اداروں کے 30سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا الف اعلان کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان پرائمری کی سطح پر سکول سے باہر بچوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور دنیا بھر سکول سے باہر رہنے والے بچوں میں سے ہر بارہواں بچہ پاکستانی ہے صدر آگاہی پریوش چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کے لیے خالص قومی پیداوار کا 4%مختص کرنے کے الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں کے بر عکس صرف 1.9%خرچ کر رہی ہے تعلیم پر اتنے محدود اخراجات کی وجہ سے پاکستان تعلیم پر کم سے کم خر چ کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔
سینئر صحافی اور علم و آگاہی کے لیڈ ٹرینر مبشر زیدی نے میڈیا کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا پاکستانی میڈیا میںتعلیم کے شعبہ میں معیاری صحافت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا کوئی فریم ورک موجود نہیں ہے صحافیوں اور پالیسی سازوں کو پاکستان میں تعلیمی صورتحال کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔علم و آگاہی اقدام کا مقصد تعلیمی میدان میں احتساب اور تعلیمی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرنا ہے تاکہ تعلیمی پالیسی سازی میں میڈیا کے ذریعے اتفاقِ رائے پیداکیا جاسکے۔علم وآگاہی اقدام کے ذریعے گزشتہ دو ماہ میں پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں تعلیمی صحافت پر 18ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ان ورکشاپس کا مقصد صحافیوں کی استعدادکار کو بہتر بنا کر تعلیم کے مسائل کو میڈیا میں اجاگر کرنا تھا ہرورکشاپ میں 30سے زائدصحافیوں نے ورکشاپ میں شرکت کی جہاں تعلیم کے شعبے کے اہم مسائل کی نشاندہی کر کے ان مسائل کی تفہیم کو بہتر بنا یاگیااور ان مسائل پر رپورٹنگ کرتے وقت کمیونٹی کے نقظہءنظر اور دیگر عوامل کو بھی مدِنظر رکھنے پر زور دیا گیا۔مشعل پاکستان بین الاقوامی میڈیا کی اخلاقیات کے لیے مرکز اور عالمی اقتصادی فورم کے عالمی مسابقی اور بنچ ما رکنگ نیٹ ورک کا پارٹنر ادارہ ہے، مشعل بنیادی صحت اور تعلیم سمیت پاکستان کو در پیش مسابقتی چیلنجز کی شناخت کرنے میں فورم کی معاونت کرتاہے