بجلی بحران کی ذمہ دار ن لیگ ، کراچی میں جانی نقصان پر افسوس ہے : عمران خان

بجلی بحران کی ذمہ دار ن لیگ ، کراچی میں جانی نقصان پر افسوس ہے : عمران خان
بجلی بحران کی ذمہ دار ن لیگ ، کراچی میں جانی نقصان پر افسوس ہے : عمران خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے اور وہ کراچی میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں ۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں توانائی کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے لیکن اب شہباز شریف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جا رہی ہے لیکن وفاقی حکومت اس بحران پر قابو میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وطن واپسی پرتوانائی بحران اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں