پہلی مرتبہ چینی باشندہ دہشتگردی کے الزام میں گرفتاراور ایسے دوست ملک سے کہ جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے

پہلی مرتبہ چینی باشندہ دہشتگردی کے الزام میں گرفتاراور ایسے دوست ملک سے کہ ...
پہلی مرتبہ چینی باشندہ دہشتگردی کے الزام میں گرفتاراور ایسے دوست ملک سے کہ جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کئے گئے ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان میں ایک چینی شہری بھی شامل ہے، اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مملکت میں کسی چینی شہری کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب نے 16 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا لیکن ادا نہ کیےگئے ،صحافی نے سنگین الزام لگادیا

مقامی اخبار الوطن کے مطابق چینی شہری کو 11 سے 14 جون کے درمیان کئے جانے والے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا، جبکہ اس آپریشن کے دوران کل 34 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان میں سے اکثریت سعودی شہریوں کی ہے جبکہ ان میں ایک یمنی اور ایک فلسطینی شہری بھی شامل ہے۔
اخبار کے مطابق 4100 افراد کو دہشت گردی سے متعلقہ معاملات کے تحت مشکوک افراد کی لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ بدھ کے روز ریاض کی ایک عدالت نے 22 افراد کو پانچ سے 22 سال تک قید کی سزا سنائی، ان افراد کا تعلق ایک دہشت گرد گروہ سے بتایا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -