اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کر دیا
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ہدایت نامے کے مطابق کہا گیا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں پر سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی جبکہ وزیر اعظم سمیت سپیکر اسمبلی ، وزراءاور مشیر امیدواروں کے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کے لیے نہیں جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے کے دوران سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلے نہیں کیے جائیں گے جبکہ الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے والے سرکاری ملازمین کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -