ان تین پوائنٹس کو دبانے سے آپ کی صحت کا ایک بہت بڑامسئلہ فوری حل ہو جائے گا ،جان کر آپ بھی ضرور آزمائیں گے

ان تین پوائنٹس کو دبانے سے آپ کی صحت کا ایک بہت بڑامسئلہ فوری حل ہو جائے گا ...
ان تین پوائنٹس کو دبانے سے آپ کی صحت کا ایک بہت بڑامسئلہ فوری حل ہو جائے گا ،جان کر آپ بھی ضرور آزمائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) جدید دور میں ایک عام پائی جانے والی بیماری بلڈ پریشر ہے جو زہنی تناﺅ، نیند میں کمی، نمکین غذاﺅں کی زیادتی اور تمباکو نوشی جیسی عادات سے جنم لیتی ہے۔ اس بیماری کے شکار افراد پٹھوں کے کھنچاﺅ جیسے مسائل سے بھی اکثر دوچار رہتے ہیں اور بیماری سے نجات کے لئے سالہا سال علاج کرواتے رہتے ہیں، لیکن خوش قسمتی سے آپ ایک روایتی چینی ترکیب استعمال کرتے ہوئے صرف پانچ منٹ میں ادویات کے بغیر بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

چینی طب کے مطابق کان کے قریب اور گردن پر تین پوائنٹ پائے جاتے ہیں جن پر دباﺅ اور مساج سے خون کے بہاﺅ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، تصویر میں انہیں پوائنٹ 1, 2 اور 3 دکھایا گیا ہے۔
پوائنٹ 1 کان کی لو کے نیچے جبکہ پوائنٹ 2 گردن پر قدرے نیچے واقع ہے۔ ان دونوں پوائنٹس کو دبانے یا مساج کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک پوائنٹ پر انگلیوں کی پوریں رکھ کر دوسرے کی طرف حرکت دیں اور دونوں پوائنٹس کے درمیان انگلیوں کو دس بار حرکت دیں۔ یہ طریقہ گردن کے دونوں طرف استعمال کریں۔
پوائنٹ 3 کان کی لو کے قریب گال کی طرف نصف انچ کے فاصلے پر واقع ہے۔ چہرے کے دونوں طرف اس پوائنٹ کو انگلیوں کی پوروں سے دبائیں۔ مناسب پریشر ڈالیں لیکن بہت زیادہ نہ دبائیں کیونکہ زیادہ دبانے سے درد محسوس ہو گا۔ اس عمل کے دوران پرسکون رہیں اور یقین رکھیں کہ آپکا بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا۔ محض چند منٹ کے دوران آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -