کسٹم حکام کی کارروائی، خاتون گرفتار، 240 موبائل فونز برآمد

کسٹم حکام کی کارروائی، خاتون گرفتار، 240 موبائل فونز برآمد
کسٹم حکام کی کارروائی، خاتون گرفتار، 240 موبائل فونز برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم حکام نے ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان کسٹم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک خاتون کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 240 قیمتی موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق خاتون دبئی سے 240 موبائل فونز سمگل کر کے کراچی لائی تھی جن کی مالیت 24 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -