کیا آپ کو معلوم ہے ان مر غیوں کی ٹانگیں ایسی کیوں ہیں ؟حقیقت جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے ان مر غیوں کی ٹانگیں ایسی کیوں ہیں ؟حقیقت جانئے
کیا آپ کو معلوم ہے ان مر غیوں کی ٹانگیں ایسی کیوں ہیں ؟حقیقت جانئے

ہنوئی(مانیٹرنگ ڈیسک)شاید آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ دنیا کی مہنگی ترین مرغیاں ویت نام میں پائی جاتی ہیں، اس پر مستزاد کہ یہ مرغیاں اس قدر بدصورت ہیں کہ آپ شاید انہیں مفت میں لینابھی پسند نہ کریں، تو پھر ان کے مہنگا ہونے کی وجہ کیا ہے؟اس کی وجہ یہ ہے کہ ان مرغیوں کا گوشت دنیا بھر میں پائی جانے والی مرغیوں کی دیگر اقسام سے کہیں زیادہ لذیز ہے۔ ایک وقت تھا جب ان مرغیوں کی افزائش نسل صرف ویت نام کے شاہی خاندان کے لیے کی جاتی تھی۔یہ مرغیاں بہت کم انڈے دیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی افزائش نسل انتہائی مشکل ہے اور یہ بہت کم تعداد میں پائی جاتی ہیں۔ ان مرغیوں کے ایک جوڑے کی قیمت 2لاکھ 58ہزار روپے تک ہوتی ہے۔

یہ مرغیاں صرف ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے قریب واقع ضلع خوائی چاﺅ میں پائی جاتی ہیں اورصرف ملک کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ان کا گوشت سپلائی کیا جاتا ہے۔مرغیوں کی اس نسل کا نام ڈونگ تاﺅ ہے اور ان مرغیوں کی ٹانگیں انسان کی کلائی کے جتنی موٹی ہوتی ہیں۔ اس نسل کی مرغیاں عموماً سفید رنگ کی ہوتی ہیں جبکہ مرغوں کے پر رنگ برنگے۔ایک جوان مرغے کا وزن 6کلوگرام تک ہوتا ہے اور یہ مرغا 8ماہ سے ایک سال کی عمر میں فروخت کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ اس نسل کی مرغیاں موسمی تبدیلی کے حوالے سے انتہائی حساس اور بہت جلد بیمار ہو جاتی ہیں۔ ان مرغیوں کی موٹی ٹانگوں کی وجہ سے ملاپ میں رکاوٹ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ بہت کم انڈے دیتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...