ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کوآئندہ میچوں میں جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو،راؤسلیم ناظم

ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کوآئندہ میچوں میں جارحانہ حکمت عملی اپنانا ...

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سابق اؤلیمپئن راؤ سیلم ناظم نے کہا ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی بنانا چاہئے اور توقع ہے کہ پاکستان کے اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے امکانات روشن ہیں، راؤسلیم ناظم جو پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ہی اولمپک کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں گروپ میچز میں ہار جیت سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، قومی ٹیم نے اپنے پول میں چار میچز کھیلنے ہیں پہلے میچ میں قومی ٹیم پولینڈ کے خلاف 2-1 گول سے کامیابی حاصل کر چکی ہے دوسرا میچ آج بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف، تیسرا بھارت کے خلاف 26 جون کو جبکہ اپنا چوتھا اور آخری میچ فرانس کے خلاف28 جون کو کھیلے گی، انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی بنانا چاہئے اور توقع ہے کہ پاکستان کے اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے امکانات روشن ہیں،اور امید کی جا سکتی ہے کہ قومی ٹیم عید کا ایک خوبصورت تحفہ قوم کو دے کر نہ صرف قوم کے دل جیت لے گی بلکہ آئیندہ بھی اچھی کارکردگی دکھا دسکے گی۔سلیم ناظم نے کہا کہ اگرقومی ٹیم اولمپک کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی تو اس کی تمام تر ذمہ داری ٹیم انتظامیہ اورپاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں پر ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزرات بین الصوبائی رابطہ نے ٹیم کی مالی تیاری میں رکاوٹ کوکافی حد تک دور کر دیا ہے اور سابق اولیمپئن اور شائقین ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ غیر جانب دارانہ آڈٹ کے بعد حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن ریگولرگرانٹ بحال کر دے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...