یورپین گیمز، روس43 سونے کے تمغے جیت کر سب سے آگے

یورپین گیمز، روس43 سونے کے تمغے جیت کر سب سے آگے

باکو(نیٹ نیوز) پہلی یورپین گیمز میں بیچ والی بال کے مینز مقابلوں میں تمغوں کے فیصلہ کن میچ ہوئے۔ باکسنگ میں بھی زبردست جوش دیکھنے میں آیا، تیراندازی اور پھر نشانہ بازی کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے خوب بازی ماری۔ مینز روڈ سائیکل ریس میں اسپینش سائیکلسٹSANCHEZ GIL نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ میڈل ٹیبل پر نظر ڈالیں تو روس تینتالیس سونے کے تمغے جیت کر سب سے آگے ہے۔ میزبان آزربائیجان کے چودہ گولڈ میڈل ہیں اور ان کی دوسرا نمبر ہے۔ جرمنی تیسرے، بیلاروس چوتھے جبکہ برطانیہ کا پانچواں نمبر ہے۔کامیاب کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح ہم نے عمدہ کھیل سے کامیابی حاصل کی اسی طرح اب اگلے مرحلہ میں بھی میڈلز کے حصول کی جنگ محنت سے لڑیں گے۔

اور اس کے لئے ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی