ورلڈ ہاکی لیگ ؛ پاکستان آج آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اتریگا

ورلڈ ہاکی لیگ ؛ پاکستان آج آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اتریگا

برسلز ( نیٹ نیوز) ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز میں پاکستان اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ بیلجیئم میں آئندہ برس شیڈول اولمپکس گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہو گیا ہے اور ابتدائی روز پاکستانی ٹیم نے پولینڈ کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، 26 جون کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا جبکہ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا آخری میچ 28 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ آج کا میچ ہمارے لئے بہت اہم ہے جس طر ح پولینڈ کے خلاف عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کی اسی طر ح آج بھی جیت کے لئے پرعزم ہیں ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے اولمپکس کھیلیں گے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ٹیم ہے لیکن ہم بغیر کسی پریشر کے میدان میں اتریں گے اور حریف ٹیم کو شکست سے دوچار کریں گے جبکہ اس میچ کے بعد بھارت کے خلاف میچ اہمیت کا حامل ہے اور اس کے لئے بھرپور تیاری کررکھی ہے شائقین کی امیدو ں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے لیکن اگر پاکستانی کھلاڑی یک جان ہوکر کھیلے تو اس کے لئے آسٹریلیا کو شکست دینا مشکل نہیں ہے آج کا میچ پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس میچ میں کامیابی سے اس کو بھارت کے خلاف میچ جیتنے میں بھی بہت مدد ملے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی