بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج ہوگا

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج ہوگا

میرپور (نیٹ نیوز)بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ آج بدھ کو میر پور میں کھیلا جائیگا تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (آج) بدھ کو میر پور میں کھیلا جائیگابنگلہ دیش کو بھارت کے خلاف سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے بھارت کو میرپور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 79 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی، دوسرے میچ میں بھی بنگلہ دیشی ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت بھارت کو 6 وکٹوں سے مات دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ بنگلہ دیشی ٹیم مشرفی مرتضی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض مہندرا سنگھ دھونی انجام دیں گے۔

تینوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی