ویمنز فٹبال ورلڈکپ ‘ امریکہ انگلینڈ کی ٹیمیں کا کو ارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ویمنز فٹبال ورلڈکپ ‘ امریکہ انگلینڈ کی ٹیمیں کا کو ارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اوٹاوا( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ناروے اور کولمبیا کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ کینیڈا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے عصاب شکن مقابلے کے بعد حریف ناروے کو ایک کے مقابلے میں دوگول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ناروے کی ٹیم کی طرف سے پہلا گول گلبرانڈسن نے 54 ویں منٹ میں گول کر کے انگلنیڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلادی تاہم انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ہوگٹن کے 61 ویں منٹ کے گول کے بعد مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا اس کے بعد برونزی نے میچ کے 76 منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو ناروے کے خلاف 2-1 کی برتری دلا دی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی اور انگلینڈ نے ناروے کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکہ کی ویمن ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کولمبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ کی طرف سے پہلا گول مورگن نے 53 ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول لوئڈ نے 66 ویں منٹ میں سکور کیا۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 26 جون سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...