45ویں ایشین سینئر مین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ

45ویں ایشین سینئر مین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ

اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری امجد امین بٹ نے کہا ہے کہ نیپال میں22جولائی کو منعقد ہونے والی 45ویں ایشین سینئر مین ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ میں پاکستان قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی ۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22سے 30 جولائی تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والی 45ویں ایشین سینئر مین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھرپور شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایشین سینئر مینز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے لئے کھلاڑیوں کے نام کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے نام کا حتمی فیصلہ بہت جلد کرے گی تاہم اس ایونٹ کے لیے پانچ سے چھ کھلاڑی جبکہ ایک کوچ اور ایک آفیشل شامل ہوں گے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امجد امین بٹ نے کہا کہ 45ویں ایشین مین ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ میں ایشیا کی تقریباً تیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں پاکستان کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھرپور حصہ لے گی اور اس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

۔۔ انہوں نے کہا کہ تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

۔

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں قومی ویٹ لفنٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...