لاہور: رگبی ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن کورس اختتام پذیر

لاہور: رگبی ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن کورس اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام اولمپک سالیڈیٹری فنڈ رگبی ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن کورس 2015ء لاہور اختتام پذیر ہوگیا۔پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد کی نگرانی میں ایک ہفتے سے جاری لیول ٹو پریکٹیکل سیشن اختتام پذیر ہوگئے۔ ریس کورس لاہور میں دو ہفتوں تک جاری رہا۔ دس جون سے شروع ہونیوالے کورس میں سنگاپور سے آئے ہوئے ورلڈ رگبی کے سیننئر ٹرینر ایجوکیٹر کوچ اسماعیل قادر نے شرکاء رگبی ریڈی کورس مکمل کروایا پھر 11 جون کولیول ون سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کورس کروایا۔12 جون کو لیول ون سیونز کورس کے متعلق لیکچرز دیئے گئے۔ 13 اور 14 جون کو رگبی سیونز لیول ٹو کوچنگ کورس کا آغاز ہوا۔اس کے بعد پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد نے 15 جون سے 21 جون تک لیول ون اور ٹو کے کوچز کو پریکٹیکل سیشنز مکمل کروائے۔ روانگی سے قبل دو روز میں کورس میں شریک کوچز نے آن لائن سرٹیفیکیشن مکمل کیں۔ ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرنے والوں میں اسلام آباد راولپنڈی سے فائزہ محمود، لودھراں سے شازیہ،کراچی سے قیوم احمد، لودھراں سے حسن شاہ جبکہ دیگر میں سجاد، الیاس ، نوید اور ادریس شامل تھے۔ اس موقع پرپاکستان رگبی یونین کے مینجر ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سید معظم علی شاہ بھی موجود تھے۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد کا کورس مکمل کروانے کے بعد کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین کے کوچز کے پول میں اچھا اضافہ خوش آئند ہے۔ یہ کوچز اب اپنے اپنے شہروں میں واپس جا کر نہ صرف اپنی ڈائری مکمل کریں گے بلکہ کھلاڑیوں کی بہترانداز میں تربیت کر سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی