سری لنکا کیخلا ف دوسرا ٹیسٹ جیت کر اپنے نام کرینگے ‘ مصباح الحق

سری لنکا کیخلا ف دوسرا ٹیسٹ جیت کر اپنے نام کرینگے ‘ مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولمبو( نیٹ نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل کولمبومیں شروع ہو گا‘ قومی ٹیم 9سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہ، کولمبو میں سخت پر یکٹس کی اور سپن کا جال بننا شروع کر دیا،قومی ٹیم کے قائد مصباح الحق سیریز جیتنے کیلئے کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کے لئے پر امید ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹیسٹ (کل)جمعرات سے کولمبو میں شروع ہو گا۔قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے کولمبو پہنچ گئی ہے اور کھلاڑیوں نیکوچز کی زیر نگرانی سخت ٹریننگ کی ۔سپن کوچ مشتاق احمد نے پہلے ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ اور ذولفقار بابر کو سخت ٹریننگ کروائی ۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ گال میں یاسر شاہ نے کمال کردکھایا، سلو بولرز کو بہترانداز میں کھیلنے والے آئی لینڈرزکا ہوم گراؤنڈ پر شکار بڑا کارنامہ ہے، نوجوان بیٹسمین بھی چیلنج قبول کرنے لگے ہیں، سیریز جیتنے کیلیے کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ کے کیریئرکا ابھی آغاز ہے،اس نے آگے بڑھ کر ایک چیلنج قبول کرتے ہوئے پاکستانی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا، اسپن بولنگ کو بہتر کھیلنے والی ٹیموں میں شمار ہونے والے سری لنکاکے ہوم گراؤنڈ پر 7وکٹیں حاصل کرنا واقعی بڑا کارنامہ ہے،البتہ لیگ اسپنر کو عظیم بولرز کی صف میں جگہ بنانے کیلیے بڑی محنت درکار ہوگی،امید ہے کہ اگلے دونوں ٹیسٹ میں بھی وہ اہم کردار ادا کریں گے،انھیں ایشین کنڈیشنز کے ساتھ انگلینڈ اور آسٹریلیا میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھنا ہوگا۔کپتان نے کہا کہ سرفراز، اسد شفیق اور اظہر علی جیسے نوجوان بیٹسمین بھی اب ذمہ داری اٹھانے اور چیلنج قبول کرنے لگے ہیں لیکن سیریز جیتنے کیلیے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔