عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پٹرول کی مانگ میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پٹرول کی مانگ میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پٹرول کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ موٹر سائیکل کے ساتھ جنریٹرز میں بھی پٹرول کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ملک بھر میں پٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ماہ مئی کے دوران پٹرول کی ماہانہ کھپت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی اور چارلاکھ بانوے ہزار ٹن سے زائد پٹرول استعمال ہوا۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق مئی میں پٹرول کی ماہانہ کھپت میں آٹھ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ،اس سے قبل اپریل کے دوران پٹرول کی ماہانہ کھپت چارلاکھ چوون ہزار پانچ سو اٹہتر ٹن کی بلند سطح پر رہی تھی۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نرخوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول کے استعمال میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور موٹر سائیکل کے ساتھ پٹرول کا استعمال جنریٹرز میں بڑھ گیا ہے۔

مزید :

کامرس -