سویڈن اوشن ریس ابو ظہبی کے ایتھلیٹس نے جیت لی

سویڈن اوشن ریس ابو ظہبی کے ایتھلیٹس نے جیت لی

سویڈن(نیٹ نیوز)سویڈن کے ساحل پر ہونے والی اوشن ریس ابو ظہبی نے جیت لی۔ کشتی ران ٹیموں نے خوب اپنا زور بازو دکھایا۔ نیلگوں پانیوں پر بادبانی کشتیوں کے زبردست مقابلے ہوئے۔ آخری مرحلے میں پہنچنے والی والو اوشن ریس میں کشتی بانوں نے خوب جوش و جذبہ دکھایا۔ ابوظہبی اوشن ریسنگ ٹیم نے سب سے پہلے فِنشنگ لائن عبور کر کے فتح سمیٹی۔ اس شاندار جیت پر تمام ایتھلیٹس خوش نظر آئے۔ چیمپپئن ٹیم کے کپتان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جیت کا سہرا پوری ٹیم کے سر سجا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...