آرون فنچ کو کھیلتے ہوئے سینے پر بال لگ گئی، ہسپتال منتقل
لندن( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹر آرون فنچ کو انگلش کاؤنٹی میںیارکشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے سینے پر بال لگ گئی جس کے بعد انہیں ہپستال منتقل کرنا پڑا۔آسٹریلوی اوپنر وارسسٹرشائر کے باؤلر کرس رسل کی گیند کو پل کرنا چاہتے تھے تاہم بال ان کے سینے پر لگ گئی۔فنچ بغیر کسی سہارے کے میدان سے باہر چلے گئے لیکن یہ بات واضح تھی کہ انہیں درد محسوس ہورہا ہے تاہم منہ سے خون آنے کے بعد انہیں فوری طور پر ہپستال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال میں ان کے مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے گئے تاکہ ان کی انجریز کے حوالے سے پتہ لگایا جاسکے۔یارکشائر کے مطابق ان کی حالت اب کافی بہتر ہوچکی ہیں اور انہیں ہسپتال میں رکنے ضرورت نہیں۔کلب کے ترجمان نے کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ وہ فنچ میچ میں مزید شرکت نہیں کریں گے۔