انڈر20 فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح سربین ٹیم کی وطن واپسی پر جشن

انڈر20 فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح سربین ٹیم کی وطن واپسی پر جشن

بلغراد ( نیٹ نیوز) انڈر ٹونٹی فٹ بال ورلڈ کپ کی فاتح سرب ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور ٹیم کی فتح پر ملک میں جشن منایا گیا۔ سربیا نے فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم برازیل کو شکست دی تھی۔انڈر ٹونٹی فٹ بال ورلڈ کپ کی فاتح سربین ٹیم جب وطن واپس پہنچی تو پچاس ہزار افراد نے قومی ہیروز کا شاندار استقبال کیا۔ بلغراد شہر میں جشن کا سماں تھا۔ اس موقع پر فٹ بال شائقین نے آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا۔انڈر ٹونٹی فٹ بال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ایک بس کی چھت پر سوار تھی۔

اس موقع پر پاپ بینڈز نے قومی ہیروز کے لیے خوبصورت دھنیں بکھیریں۔ سربیا کے شہریوں کا فٹ بال کا یہ عالمی ایونٹ جیتنے پر جوش وجذبہ دیدنی تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...