دوسرے روز بھی مندا‘ انڈیکس34100پوائنٹس کی سطح پر آگیا

دوسرے روز بھی مندا‘ انڈیکس34100پوائنٹس کی سطح پر آگیا

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان رہااور کے ایس ای 100انڈیکس 34100پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں مزید 26ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر 73کھرب روپے کی سطح پر آگیا تاہم کاروباری حجم پیر کی نسبت7کروڑ شیئرز زیادہ رہا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ اور فرٹیلائزرسیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 34346.12پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچاتاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب انڈیکس یہ سطح برقرار نہ رکھ سکا جبکہ دوران ٹریڈنگ ہی ایک وقت پر ایڈیکس 34131.72پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جیسے جیسے مالیاتی سا ل اختتام پذیر ہو رہا ہے مارکیٹ میں ستت روی کے آثار نمایاں نظر آ رہے ہیں ۔سرمایہ کاروں کے مطاقب سائیڈ بورڈ آئٹم میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاروں کی دلچسپی مارکیٹ میں آنیوالے اتار چڑھاؤ کی جانب واضح اشارہ ہے جبکہ جو ن کے افراط زر کی شرح مارکیٹ کی درست سمت کا تعین کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 144.58پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 34278.42پوائنٹس کی سطح سے گھٹ کر 34133.84پوائنٹس پر�آگیا

،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 137.57پوائنٹس کی کمی سے 21335.52پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24043.42پوائنٹس سے گھٹ کر 23958.50پوائنٹس پر آگیا۔مندی کے سبب کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے سے 26ارب 99کروڑ 38لاکھ،65ہزار89روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب 98کروڑ68لاکھ78ہزار280روپے سے گھٹ کر 73کھرب73ارب99کروڑ30لاکھ13ہزار191روپے پر آگیا۔منگل کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 25کروڑ83لاکھ49ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 10ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر کو 18کروڑ77 لاکھ49ہزارحصص کا کاروبار ہوا تھا اور ٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدود دیکھا گیا تھا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر371کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 166میں کمی اور 31کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک 3کروڑ،دیوان سیمنٹ2کروڑ73لاکھ،ٹی آر جی پاک 2کروڑ45لاکھ،فوجی فرٹیلائزر 1کروڑ83لاکھ اور پاک الیکٹرون1کروڑ62لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ،قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھاؤ میں 157.25روپے اور صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 28روپے کی کمی جبکہ کولگیٹ پامولو کے بھاؤ میں 42روپے اور سیمنس پاک کے بھاؤ میں 28.34روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔#

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...