رمضان :کھجور کی ساڑھے تین سو اقسام مارکیٹوں میں دستیاب

رمضان :کھجور کی ساڑھے تین سو اقسام مارکیٹوں میں دستیاب

کراچی(آن لائن) ماہ رمضان میں افطار اور کھجور لازم و ملزوم ہیں،مقامی منڈیوں میں اس وقت کھجور کی تین سو پچاس سے زائد اقسام دستیاب ہیں، روزہ دار سعودی عرب،ایران اور عراق سمیت مقامی کھجور بھی پسند کر رہے ہیں،کھجور سے روزہ افطار کرنا سنت رسول ہے،یہی وجہ ہے کہ ہر خاص و عام کھجور کو افطاری کا لازمی جزو تصور کرتا ہے کھجور نہ صرف جنت کا تحفہ ہے بلکہ اس کا استعمال جسم کو دوبارہ ترو تازہ اور توانا کرتا ہے۔منڈیوں میں ملکی و غیر ملکی کھجور کی تین سو پچاس اقسام دستیاب ہیں جن میں سعودی عرب،ایران اور عراق سے درآمد شدہ اور سکھر،روہڑی اور تربت میں پیدا ہونے والی اقسام میں گاہک زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔رمضان شریف میں شہری کھجور کی قیمتوں میں اضافے کا شکوہ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

رمضان میں کھجور سے افطار نہ صرف سنت رسول ہے بلکہ کمزور دل افراد کے لئے انتہائی مفید بھی ہے۔

مزید : کامرس