فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 26 جون سے شروع ہوگا
اوٹاوا ( نیٹ نیوز) ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 26 جون سے شروع ہوگا۔ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 26 جون کو شروع ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ 26 جون کو جرمنی اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل میچ چین اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل 27 جون کو کھیلا جائیگا۔
میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 30 جون اور یکم جولائی کھیلے جائینگے جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔