کوپا امریکہ فٹ بال کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

کوپا امریکہ فٹ بال کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

سان تیاگو( نیٹ نیوز) کوپا امریکہ فٹ بال کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل کل چلی اور یورو گوئے کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کا کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو چکا ہے۔ دفاعی چیمپئن یوروگوئے، پیراگوئے ، چلی، پیرو، بولیویا، کولمبیا، برازیل اور ارجنٹائن کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ چلی میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل کل چلی اور یورو گوئے کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا کوارٹر فائنل بولیویا اور پیرو کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل میچ 27 اپریل کو کھیلا جائیگا، تیسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن اور کولمبیا آمنے سامنے ہونگی جبکہ چوتھا کوارٹرفائنل برازیل اور پیرا گوئے کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 30 جون کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔ تیسری پوزیشن کے لیے میچ اور فائنل میچ 4 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...