یوروزون وزرائے خارجہ کی میٹنگ بغیر کسی حتمی فیصلے کے ختم ہوگئی

یوروزون وزرائے خارجہ کی میٹنگ بغیر کسی حتمی فیصلے کے ختم ہوگئی

لندن (این این آئی) یوروزون کے وزرائے خزانہ کی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یونان کی نئی تجاویز پر کوئی بھی فیصلہ قرض دینے والے ادارے ہفتے کے آخر پر کرینگے۔ یوروزون کے وزرائے خزانہ کی میٹنگ یونان بارے کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے سے قبل ہی ختم ہوگئی، میٹنگ میں ایتھنز حکومت کی نئی تجاویز پر غور کیا گیا اوراجلاس کی رائے کو یوروزون کے سربراہان کی میٹنگ میں پیش کیا جائیگا۔ جرمن وزیر خزانہ وولف گانگ شوئبلے کا کہنا ہے کہ ایک اور میٹنگ ختم اور بدستور یونانی تجاویز واضح نہیں ہیں، فن لینڈ کے وزیر خزانہ الیگزینڈر اسٹوب نے ڈیل کے نہ طے ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ۔اور دان کے مطابق معاملات آگے نہیں بڑھ رہے ہیں ۔ آئر لینڈ کے وزیر خزانہ مائیکل نونان کا کہنا ہے کہ آج بھی کسی ڈیل تک پہنچنے کا امکان انتہائی معدوم تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یونان کی نئی تجاویز مبہم ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...