کراچی ، تاجروں نے 9بجے مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

کراچی ، تاجروں نے 9بجے مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی کے تاجروں نے مارکیٹیں رات 9بجے بند کرنے کے فیصلے کومسترد کر دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ سال بھرکے انتظار کے بعد عید آتی ہے اور شہری افطار کے بعد ہی شاپنگ کرتے ہیں۔کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں شہری شاپنگ افطار کے بعد ہی کرتے ہیں اس لئے رات 9 بجے مارکیٹیں بندکرنے کے احکامات قبول نہیں کریں گے۔کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا کہ ماہ رمضان کے پہلے عشرے کے بعد ہی خریداری عروج پر پہنچ جائے گی اور تاجر پورا سال عید سیزن کا ہی انتظار کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے تاجروں سے مشاورت کے بغیر حکم نامہ جاری کیا ہے۔

مزید : کامرس