یورپ میں آم کی بر آمد پرپابندی سے بچنے کیلئے حفاظتی انتظامات مزیدسخت

یورپ میں آم کی بر آمد پرپابندی سے بچنے کیلئے حفاظتی انتظامات مزیدسخت

کراچی(اکنامک رپورٹر) یورپ بھیجے گئے پاکستانی آموں کاگزشتہ سال کوئی آرڈرکینسل نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق پابندیوں سے بچنے کے لیے یورپ کو آم کی بر آمد کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے کیونکہ پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے گزشتہ سال آموں کا کوئی بھی آرڈر کینسل نہیں ہوا اور اس لئے اس برس بھی ان حالات سے بچنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ مبارک احمد نے بتایا کہ فروٹ فلائی کے باعث یورپ سے منسوخ ہونے والے کنسائنمنٹس کی تعداد بہت کم ہوگی ہے دو سال پہلے صرف سینتیس کنسائمنٹ مسترد ہوئے تھے،گزشتہ سال ایک بھی کنسائنمنٹ مسترد نہیں ہوا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...