تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سنگاپور(آن لائن) ایشین آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ ایران کے جوہری مسئلے پر بڑی طاقتوں کے ساتھ مفاہمت کے باعث اس کے تیل کی منڈی میں آمد کا واضح امکان ہے۔امریکا کے اہم ترین سودے، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قبل از دوپہر کی اگست کیلئے فروخت 17 سینٹ کم ہوکر 60.21 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے تجارت 14 سینٹ کمی کے بعد 63.20 ڈالر فی بیرل رہی۔

مارکیٹ کے تجزیہ کار ڈینیل آنگ نے صحافیوں کو بتایا کہ تیل کی قیمتوں پر دبا? کی اصل وجہ ایرانی تیل کی منڈی میں ممکنہ آمد ہے جس سے مارکیٹ میں تیل کی مقدار ضرورت سے کہیں زیادہ دستیاب ہوگی۔سرمایہ کاروں کی یونان کے مالی بحران پر بھی نظر ہے جس کے حل کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں جس سے ملک دیوالیہ پن سے محفوظ اور یورپین یونین کا اتحاد قائم رہنے کی توقعات ہیں۔ #/s#
*****

مزید :

کامرس -