تاجر برادری ملکی ترقی کیلئے اہم کردارادا کر رہی ہے،بھر پور ساتھ دینگے گورنر ،پنجاب

تاجر برادری ملکی ترقی کیلئے اہم کردارادا کر رہی ہے،بھر پور ساتھ دینگے گورنر ...

لاہور(کامرس رپورٹر) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاور رشید کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ گورنر پنجاب اور خواجہ خاور رشید کے درمیان ملاقات کے دوران ملکی و معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب کی خواجہ خاور رشید کی سربراہی میں تاجر برادر ی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشیدنے آج گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے خواجہ خاور رشید سے گفتگور کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ملکی ترقی میں تاجروں کا کردار اہم ترین ہے۔ موجودہ حکومت تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کررہی ہے ۔ حکومت کا مشن ملک کو معاشی ٹائیگر بنانا ہے اور اس مشن میں حکومت کامیاب بھی ہوچکی ہے۔ حکومت کو اپنے اہداف حاصل کرنے اور موجودہ مسائل سے نمٹنے کیلئے تاجر برادری کے ساتھ کی ضرورت ہے تاجر وں کو حکومت کے شانہ بشانہ مل کر کام کرنا ہوگا۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے خواجہ خاور رشید کی تاجروں اور صوبے میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور خواجہ خاور رشید کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ خواجہ خاور رشید کی تاجروں کیلئے خدمات لازوال ہیں ۔ خواجہ خاور رشید نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جن پر خواجہ خاور رشید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خواجہ خاور رشید نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ملکی ترقی کیلئے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ گورنر پنجاب کی جنوبی پنجاب کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ گورنر پنجاب پورے صوبے کو لیڈ کررہے ہیں اور ان کا صوبے کی فلاح و بہبود میں کردار نہایت اہم ہے اور ہم چاہتے کہ گورنر پنجاب ہمارے ساتھ مل کر تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

خواجہ خاور رشید نے مزید کہا کہ پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے دن رات کام کیا جارہا ہے تاکہ تاجر برادری کی تمام تر توجہ ملکی ترقی پر ہی گامزن ہو اور تاجر برادری صحیح معنوں میں ملک کی فلاح کیلئے کام کرسکیں۔ ملاقات کے آخر میں گورنر پنجاب اور خواجہ خاور رشید نے ایک ساتھ ملکر ملکی ترقی کیلئے کام کرنے کا تہیہ کیا۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے خواجہ خاور رشید کی سربراہی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔(قیوم زاہد)#/s#

مزید : کامرس