پاکستان کو عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول

پاکستان کو عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کو عالمی بینک سے پچاس کروڑ ڈالر موصول ہو گے، رقم کو ٹیکس پالیسی، سرکاری اداروں کی بحالی اور نجکاری کے لیے استعمال کیا جائے گا، زرمبادلہ کے ذخائر بھی اٹھارہ ارب ڈالر پر پہنچنے کا امکان ہے۔ جنوبی ایشیا کے لیے عالمی بینک کی نائب صدر نے پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے حکومتی کاوشوں کو سراہا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم ڈیولپمنٹ پالیسی کریڈٹ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی، عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جس کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مدد ملے گی، ذرائع کے مطابق رقم ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب ڈالر تک پہنچ گے ہیں۔ جو گذشتہ ہفتے کے اختتام پر سترہ ارب چالیس کروڑ ڈالر تھے۔

مزید : کامرس