نت نئے ہیئر اسٹائل پسند ہیں،ہما قریشی

نت نئے ہیئر اسٹائل پسند ہیں،ہما قریشی
نت نئے ہیئر اسٹائل پسند ہیں،ہما قریشی

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ انہیں نت نئے ہیراسٹائلس بنوانا اچھا لگتا ہے اداکارہ ہما قریشی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ انہیں اپنے بالوں کے ساتھ نئے تجربات کروانا اچھا لگتا ہے۔ انہیں نت نئے ہیئر اسٹائلس بنوانا پسند ہے اس لئے وہ کبھی بالوں کو رنگوا لیتی ہیں ‘ کبھی گنھگرالے کروالیتی ہیں ‘ کبھی بال سیدھے کروا لیتی ہیں تو کبھی بالوں کا کوئی اور انداز بنوا لیتی ہیں ‘ انہیں ہر بار مختلف نظر آنا اچھا لگتا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ہر ہیئر اسٹائل جو وہ بنواتی ہیں ان پر جچتا ہے۔

مزید : کلچر