عالیہ بھٹ ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی عکس بندی کے دوران زخمی ہو گئیں

عالیہ بھٹ ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی عکس بندی کے دوران زخمی ہو گئیں
عالیہ بھٹ ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی عکس بندی کے دوران زخمی ہو گئیں

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کندھا زخمی ہوگیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا دایاں کاندھا فلم ’’ کپور اینڈ سنز‘‘ کی عکس بندی کے دوران زخمی ہوگیا۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پروکاروں کا جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں دائیں کندھے پر معمولی چوٹ آئی ہے وہ دو ہفتوں میں مکمل صحت یاب ہو جائیں گی اس وقت تک وہ تمام کام بائیں بازو سے کررہی ہیں ۔اداکارہ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’ ہمپٹی شرما کی دلہنیا ‘‘ ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...