ناکامیوں سے ڈر نہیں لگتا، امیت سدھ

ناکامیوں سے ڈر نہیں لگتا، امیت سدھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار امیت سدھ نے کہا کہ انہیں ناکامیوں سے ڈر نہیں لگتا۔ بالی وڈ اداکار امیت سدھ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ پہلی فلم ’’کائی پوچے‘‘ ملنے سے قبل وہ معمولی ٹی وی آرٹسٹ تھے ۔ ان کو کبھی کام ملتا تھا تو کبھی نہیں اس صورتحال میں انہوں نے گھروں اور دفاتر میں صفائی ‘ پیزا ڈلیوری ‘ ہوٹلوں میں بیرے کی نوکریاں بھی کیں۔ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے تھے لیکن انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا تھا ‘ اب جب کہ وہ کامیاب اداکاروں کی صف میں شامل ہو گئے تو انہیں ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنا اچھا لگتا ہے ۔ رواں سال وہ چار فلموں میں کام کریں گے۔ ان کی فلموں کو کامیابی ملے یا ناکامی ؟ انہیں فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ناکامیوں سے گھبرانے والوں میں سے نہیں ہیں بلکہ محنت کرکے آگے بڑھنے والوں میں سے ہیں ۔

مزید :

کلچر -