اداکارہ سدرہ نور اپنا وزن 14پاؤنڈ بڑھنے سے پریشانی سے دو چار ہو گئیں

اداکارہ سدرہ نور اپنا وزن 14پاؤنڈ بڑھنے سے پریشانی سے دو چار ہو گئیں

لاہور (این این آئی) اداکارہ سدرہ نور کا وزن 14پاؤنڈ بڑھ گیا جس سے وہ پریشانی سے دو چار ہو گئیں۔بتایا گیا ہے کہ شوبز سرگرمیوں سے فارغ رہنے کی وجہ سے اداکارہ سدرہ نور کا وزن 14پاؤنڈ بڑھ گیا ہے اور اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے اداکارہ سدرہ نور تشویش میں مبتلا ہیں اوران کے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں اور فلمی ہدایتکاروں نے ان کو کاسٹ کرنے سے گریز کرنا شروع کردیا ہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے سدرہ نور ایکسرسائز نہیں کرسکتی مگر عیدالفطر کے بعد وہ اپنا وزن کم کرنے کیلئے جم جوائن کرینگی ۔

مزید : کلچر