ابھیشک اور جان ابراہام ’’ہیرا پھیری 3-‘‘ میں اداکاری کرینگے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن اور جان ابراہام فلم ’’ہیرا پھیری 3-‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن اور جان ابراہام جو فلم ’’دوستانہ ‘‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہو چکے ہیں ان کی جوڑی کو مداحوں میں بے حد پذیرائی ملی ‘ ایک بار پھر پردہ سکرین پر اکھٹے دکھائی دیں گے۔