کرینہ کے ساتھ کام کا بے صبری سے منتظر ہوں، ارجن کپور

کرینہ کے ساتھ کام کا بے صبری سے منتظر ہوں، ارجن کپور

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا کہ وہ اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے صبری سے منتظر ہیں۔ بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کی اگلی فلم آر کے بالکی کی ہدایات کردہ ہوگی۔ فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ‘ فلم کی عکس بندی آئندہ ہفتہ شروع ہوگی وہ فلم مین پہلی بار اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ اداکارہ کے وہ بے حد برے فین ہیں ‘ انہیں خوشی ہے کہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ کام کا موقع مل رہا ہے وہ محنتی اور بہترین اداکارہ ہیں فلم میں اداکار اور کرینہ کپور شادی شدہ جوڑے کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...