بچپن میں لڑکوں کی پٹائی میرا پسندیدہ مشغلہ تھا،سونم کپور

بچپن میں لڑکوں کی پٹائی میرا پسندیدہ مشغلہ تھا،سونم کپور
بچپن میں لڑکوں کی پٹائی میرا پسندیدہ مشغلہ تھا،سونم کپور

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ بچپن میں لڑکوں کی پٹائی ان کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے بچوں کے لئے گوبونکرز کے نام سے کھولے کے پلے گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں بہت شرارتی ہوا کرتی تھی وہ لڑکوں کے ساتھ نہ صرف کھیلتی تھیں بلکہ ان کی خوب پٹائی بھی کرتی تھیں یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ تھا ‘ اداکارہ نے کہا کہ آج کل کے بچے آئی فون اور انٹرنیٹ کے دلدادہ ہیں اور جسمانی سرگرمیوں میں کم ہی حصہ لیتے ہیں ، یہ پلے گراؤنڈ ایسے بچوں کے لئے انتہائی اہم درجہ رکھتا ہے اس میں کھیل کود کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے کیفے اور یوگا روم کا بھی بندوبست کیا گیا ہے تاہم بچے صحت مند رہ کر معاشرے کے اہم فرد بن سکیں ۔ اداکارہ کی آئندہ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ ہے ۔

جس میں ان کے ہیرو سلمان خان ہیں فلم جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...