حمیرا ارشد کی نعتوں کا نیا البم اگلے ہفتے لاہور آرٹس کونسل میں لانچ کیا جائیگا

حمیرا ارشد کی نعتوں کا نیا البم اگلے ہفتے لاہور آرٹس کونسل میں لانچ کیا ...

لاہور(این این آئی) پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد کی نعتوں کا نیا البم اگلے ہفتے لاہور آرٹس کونسل میں لانچ کیا جائے گا۔ایل اے سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عطاء محمد خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ آرٹس کونسل کے ہال کے ساتھ ساتھ لان میں بھی بڑی اسکرین لگانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں نعت کی البم دکھائی جائے گی۔اس تقریب میں متعدد مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد کے آنے کی بھی توقع ہے۔حمیرا ارشد کا رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک 4 ویڈیوز اور دو نعتیں، حمد اور رمضان سلام ریکارڈ کرائی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان ویڈیوز کی ہدایت عیاز چوہان اور صہیب روئے نے دی ہے اور سجاد حیدر، محسن نقوی، ناصر علی اور ساجی علی ان کے مصنف ہیں۔

مزید : کلچر