موقع ملے خواتین پوری زمین کو بھی کنٹرول کرسکتی ہیں، زویا اختر

موقع ملے خواتین پوری زمین کو بھی کنٹرول کرسکتی ہیں، زویا اختر

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ ہدایتکارہ زویا اختر نے کہا کہ موقع ملے تو خواتین پوری زمین کو بھی کنٹرول کرسکتی ہیں ۔ بالی وڈ اداکارہ زویا اختر نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ 10سال قبل صرف مرد ہدایتکاروں کا فلم نگری پر راج چلتا تھا اور خواتین کو پوچھا بھی نہیں جاتا تھا تاہم 10 سالوں میں بہت کچھ بدل چکا ہے۔ اب خواتین ہدایتکار فلم نگری پر راج کررہی ہیں ان کی فنی صلاحیتوں اور آئیڈیاز کو سراہا جاتا ہے ان کے کام کو پسند کیا جاتا ہے ان کے ٹیلنٹ کا اعتراف کیا جاتا ہے جو خؤش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں سے کسی صورت بھی کم نہیں ‘ انہیں موقع ملے تو وہ زمین کو بھی کنٹرول کرسکتی ہیں ان کی فلم ’’دل دھڑکنے دو ‘‘ کو باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...