بالی وڈ میں پاؤں جمانے کے لیے ’گاڈ فادر‘ کا کردار نا گزیر

بالی وڈ میں پاؤں جمانے کے لیے ’گاڈ فادر‘ کا کردار نا گزیر

ممبی(نیٹ نیوز)بالی وڈ میں پاؤں جمانے کے لیے کسی ’گاڈ فادر‘ ہونا ضروری ہے اور جن کے والدین فلم انڈسٹری سے ہوں تو ان کے لئے راہ قدرے آسان ہو جاتی ہے۔ اس طرح کے خیالات کا عموماً اظہار کیا جاتا ہے لیکن بالی وڈ میں کئی ایسے والدین بھی ہیں جو فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات میں شمار ہوتے ہیں لیکن ان کے بچوں کو وہ کامیابی نصیب نہ ہو سکی جو انھوں نے حاصل کی تھی۔ پیش ہیں ایسے چند بچے۔ اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے سنہ 2000 میں جے پی دتہ کی فلم ’رفیو جیی سے کریئر کا آغاز کیا۔ فلم کا باکس آفس پر برا حال رہا۔ ایک ہٹ فلم کے لیے ابھیشیک بچن کو تقریبا چار سال انتظار کرنا پڑا۔ اس دوران ان کی 14 فلمیں فلاپ رہیں۔ 2004 میں آنے والی منی رتنم کی فلم ’یوا‘ ابھیشیک بچن کی پہلی ہٹ فلم تھی۔

مزید : کلچر