ہالی ووڈ فلم ’’دا سیکریٹ لائف آف پیٹس‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ’’دا سیکریٹ لائف آف پیٹس‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

نیویارک( نیٹ نیوز) پالتو جانوروں کی شرارتوں پر مبنی ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ کامیڈی فلم دا سیکریٹ لائف آف پیٹس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہدایتکار کرس رناو?ڈ کی فلم دا سیکریٹ لائف آف پیٹس کی کہانی پالتو جانوروں کی معصوم اور شرارتوں سے بھرپور حرکتوں کے گرد گھومتی ہے،پالتو جانوروں کی اسی اوٹ پٹانگ حرکتوں کو فلم میں نہایت دلچسپ انداز میں دکھایا گیا ہے،یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم آئندہ سال8جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی فلم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فلم میں شامل تمام کاسٹ نے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے شائقین پسند کریں گے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...