گلوکارہ شاہدہ منی کے نعتیہ البم ’’شاہ مدینہ ‘‘ کی 5نعتوں کی عکسبندی مکمل
لاہور(فلم رپورٹر ) پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے نعتیہ کلام پر مبنی البم ’’شاہ مدینہ ‘‘ کے پانچ ویڈیوز کی عکسبندی مکمل کرادی ۔تفصیلات کے مطابق نعتوں پر مبنی ویڈیو البم ’’شاہ مدینہ ‘‘ میں نامورشعرا مولانا حسرت موہانی ،پیر سیدنصیرالدین شاہ ،افتخار عارف،نعیم ہاشمی اورحفیظ تائب کا کلام شامل ہے۔گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ انہوں نے ان نامورشعرا کا کلام اس لئے چنا کہ ان کو ان کے پائے کا کام کرنے کے لئے وقت درکار تھا اور آج مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپناکام مکمل کرلیا ہے ۔نعتوں پر مبنی یہ ویڈیو البم بہت جلد مارکیٹ میں ریلیز کردیا جائیگا۔یہ پانچوں ویڈیوزبابر بخاری کی ڈائریکشن میں لاہور کے مختلف علاقوں میں شوٹ کئے گئے ہیں بالخصوص جامع مسجد بحریہ ٹاؤن میں کی گئی شوٹنگ میرے کیرئیر میں تاریخی اہمیت کی حامل ہے ۔یہ نعتیہ البم میوزک ورلڈ ریلیز کریگا۔میوزک ورلڈ کے خالق چشتی نے کہاکہ شاہدہ منی ہمارے ملک کی نامور گلوکارہ ہیں اور ان کی نعتوں پر مبنی ویڈیوز کو ریلیز کرنا ان کے ادارے کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔