پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز، کل پاکستان مقابلہ حسن قرات کا انعقاد

پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز، کل پاکستان مقابلہ حسن قرات کا انعقاد

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز نے گزشتہ دنوں کل پاکستان مقابلہ حسن قرات منعقد کیا خوش لحن قراء کو اس پرگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔پی ٹی وی نے اس مقابلہ حسن قرات کی باقاعدہ تشہیری مہم کی تھی ۔حسن قرات کے مقابلوں کا انعقاد پانچوں سینٹرز پر منعقدہوا سب سینٹرز پر چھ چھ مقابلے پہلاآیڈیشن پر مبنی تھا لاہور سینٹر آڈیشن میں ہر سینٹر سے 20 20/ اقراء منتخب ہوئے ۔ ان بیس قراء کے درمیان ہر سینٹر پر 4 پروگرام کیے گئے ۔جس میں 5/5 قراء سیمی فائنل میں پہنچے سیمی فائنل میں ہر مرکز سے 2/2 قراء کا فائنل کیلئے انتخاب کیا گیا ۔ فائنل لاہور میں گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں ججز کے فرائض قاری فیاض الرحمن علوی (پشاور) ، قاری سید صداقت علی (لاہور) ،قاری ابراہیم کاسی (کوئٹہ) نے انجام دیئے۔اس پروگرام کے لیے انعامات بھی رکھے گئے تھے ۔ پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کیلئے 75,000 ہزار روپے،تیسری پوزیشن کیلئے50,000 کے چار انعامات ، اور چوتھی پوزیشن کیلئے 15,000 کے چار انعامات تھے۔

اس پروگرام کی تشہیری مہم کی وجہ سے صوبے بھر سے قراء حضرات پی ٹی وی لاہور مرکز پر تشریف لائے ۔جہاں ان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے پرڈیوسر سید اظہرفریداور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد حیات سیف تھے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...