’’جھلک دکھلا جا8- ‘‘ میں مادھوری کی جگہ شاہد کپور جج بنیں گے
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی ٹی وی شو ’’جھلک دکھلا جا8- ‘‘ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی جگہ اداکار شاہد کپور جج کے فرائض سنبھالیں گے۔اس بات کا اعلان بھارتی ٹی وی چینل ’’کلر ٹی وی ‘‘ جس سے رقص شو ’’جھلک دکھلا جا ‘‘ آن ایئر ہوتا ہے کہ سی ای او راج نائیک نے ٹوئیٹر پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ چونکہ چند فلمی پراجیکٹس پرکام کررہی ہیں اس لئے ان کی جگہ اداکار شاہد کپور ’’جھلک دکھلا جا ‘‘ کے سینزن 8- میں جج کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ شاہد رقص کے کنگ اور اداکاری کے ماہر ہیں
وہ ان کا شو میں ویلکم کرتے ہیں شاہد فلموں سے قبل کوریو گرافر ہی تھے بطور جج وہ پہلی بار کسی رقص شو میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں شو میں حصہ لینے والے شرکاء میں سنایا ایرانی ‘ کویتا کوشیک ‘ شمیتا شیٹھی رادھیکا مدھوون اور دیگر شامل ہیں شو جولائی سے بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوجائے گا۔