یمن ‘ پانچ ہزار افراد کو عسکری تربیت کا سلسلہ جاری

یمن ‘ پانچ ہزار افراد کو عسکری تربیت کا سلسلہ جاری

دبئی(آئی این پی )یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی کے لیے تعز گورنری میں پانچ ہزار افراد کو عسکری تربیت دینے کاسلسلہ جاری ، زیرتربیت جنگجو جلد ہی قومی مزاحمتی ملیشیا کا حصہ بن کر تعز شہر میں حوثیوں اورعلی صالح کی حامی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق جنوبی یمن کی عسکری قیادت سعودی عرب کی سرحد سے متصل علاقے میں ہزاروں افراد کو تربیت دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے جنہیں جلد ہی عدن کے محاذ جنگ پر روانہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حوثی اورعلی صالح ملیشیا کے خلاف قومی مزاحمتی قوتوں کو جلد ہی پانچ ہزار جنگجوؤں کی شکل میں ایک کمک ملنے والی ہے۔ نئے آنے والے جنگجو جنوبی یمن کے عدن اور تعز کے علاقوں میں حوثیوں کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔تعز میں مزاحمتی ملیشیا کے کمانڈر حمود المخلافی کا کہنا ہے کہ ان کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں حوثی باغی پسپائی پر مجبور ہوئے ہیں۔ حوثی اپنے قبضے میں موجود اسلحہ اور گولہ بارود بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم مزاحمتی ملیشیا کے پاس ٹینک شکن راکٹ نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...