بھارتی فوج نے 3 افراد شہید کر دیے جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال

بھارتی فوج نے 3 افراد شہید کر دیے جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال

سرینگر ( کے پی آئی )بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 افراد کی شہادتوں کے خلاف منگل کو جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی ۔ حریت کانفرنس(گ) کے چیرمین سید علی گیلانی ، محمد اشرف صحرائی، ایاز اکبر ، الطاف احمد شاہ اور راجہ معراج ، حریت کانفرنس( ع) کے رہنماشاہد الاسلام نظر بند رہے جبکہ شبیرحمد شاہ اورظفر اکبر بٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز کولگام کے علاقے ریڈونی بالا کیموہ کولگام کے محاصرے کے دوران تین شہریوں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا ان میں 23سالہ آصف احمد تانترے، جا وید احمد بٹ ولد عبدالرحمان ساکن ریڈونی اور ادریس احمد ننگرو لد غلام حسن ساکن بڈرو یاری پورہ شامل ہیں ، آصف احمد تانترے ایک عام شہری تھے جبکہ جا وید احمد بٹ اور ادریس احمد کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا جاتا ہے ۔ ان شہادتوں کے خلاف حریت کانفرنس( گ) کے چیرمین سید علی گیلانی نے ہڑتال کی کال دی تھی منگل کو جنوبی کشمیر میں کاروبار زندگی معطل رہا کئی مقامات پر جلسے جلوس اور مظاہرے بھی ہوے ۔ ریڈونی پائین ، ہاؤرہ اور مشی پورہ سمیت آس پاس کے علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ریڈونی بالا پہنچ گئی اور احتجاجی مظاہرے شروع کئے۔

مشتعل لوگوں نے اس بستی کی طرف جانے کی کوشش کی جہاں تین افراد مارے گے لیکن فورسز نے ان کا راستہ روک دیا جس پر مظاہرین مشتعل ہوئے اور انہوں نے اسلام و آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے بستی کے محاصرے پر مامور پولیس اور فورسز اہلکاروں پر بیک وقت کئی اطراف سے شدید سنگباری شروع کی جس کے دوران ان کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔جواب میں ان پر لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ اشک آؤر گیس کے گولے داغے گئے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے رات دیر گئے تک جاری رہا۔سحری کے فورا بعد ہی لوگ گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ایک بار پھر محاصرہ توڑنے کی کوشش کی ۔اس دوران پتھراؤ اور ٹیر گیس شیلنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ کیموہ، ہاورہ، مسی پورہ ، فرصل، آرونی، یاری پورہ، بوگام اور کولگام کے درجنوں علاقوں سے لوگ جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی مختلف گاڈیوں میں سوارہو کر ریڈونی کی طرف دوڈ پڑے اور دونوں مقامات پر تینوں افراد کوہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آزادی اور اسلام کے حق میں نعروں کے ساتھ سپرد خاک کیا ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...