لال سنگھ عقل ودانش سے محروم شخص ہے ،آسیہ اندرابی

لال سنگھ عقل ودانش سے محروم شخص ہے ،آسیہ اندرابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر ( کے پی آئی )دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی لال سنگھ کی طرف دے سید علی گیلانی کو یوگا کرنے کے مشورے کی مذمت کی ہے ۔ آسیہ اندرابی نے لال سنگھ کو مخا طب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ماضی میں جھانک کردیکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام ایک عالمی دین ہونے کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے اور زندگی کے ہر شعبہ کے لئے آفاقی رہنمائی فرماتا ہے اسلئے لال سنگھ اوراس قبیل کے لوگوں کو ذہنی نشین کرنا چاہئے کہ گیلانی تو کجا ایک معمولی مسلمان بھی ہزار درجہ تم سے زیادہ ذہانت اور عقل ودانش رکھتا ہے۔
آسیہ اندرابی نے کہاکہ ہماری ایک ہی عبادت یعنی پانچ وقت کی نماز میں ذہنی ، روحانی اور جسمانی نشوونما اور سکون قلب کے لئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگا چونکہ خالصتا آرین قوم کے عقیدوں اور براہمنی رسوم عبادت کی ایک کڑی ہے اورسورج کی پوجا ہے نہ کہ ایک ذہنی اور جسمانی ورزش۔آسیہ اندرابی نے لال سنگھ کو مشورہ دیا کہ وہ فی الفور اسلام کا مطالعہ کرے اور گیلانی یا کسی عام مسلمان سے نصیحت حاصل کرکے ٹھیک اور غلط کی پہچان بھی کریں اور بیوقوف بننے سے بھی بچ جائیں ۔

مزید :

عالمی منظر -