لبنان کی جیل ’’رومیہ‘‘ میں قیدیوں پر ہولناک تشدد کی ویڈیو جاری

لبنان کی جیل ’’رومیہ‘‘ میں قیدیوں پر ہولناک تشدد کی ویڈیو جاری

بیروت( صباح نیوز) لبنان کی ایک مرکزی جیل’’رومیہ‘‘ میں قیدیوں پر ہولناک تشدد کے انکشاف کے بعد ملک کے سیاسی، مذہبی اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کی تحقیقات اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مبینہ طور پر "رومیہ" جیل میں قیدیوں پر تشدد پرمبنی ایک ویڈیو فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس کے بعد جیل میں قیدیوں کے خلاف جاری پر تشدد ہتھکنڈوں کے حوالے سے ملک میں گرما گرم بحث جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کوئی ایک ماہ قبل اس وقت کے ہیں جب قیدیوں نے "رومیہ" جیل میں بغاوت کر دی تھی۔ قیدیوں کی بغاوت کو فرو کرنے کے لیے وزیرداخلہ نے طاقت کے استعمال کی اجازت دی تھی۔ رومیہ جیل میں قیدی افراد کے اہل خانہ کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوران حراست قیدیوں کو برہنہ کر کے انہیں بری طرح مارا پیٹا گیا جس کے نتیجے میں کئی کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، کئی کے کندھے نکل گئے اور بعض کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...