بارہمولہ قصبے میں واقع فوجی کیمپ میں پر اسرار دھماکہ

بارہمولہ قصبے میں واقع فوجی کیمپ میں پر اسرار دھماکہ

سرینگر ( کے پی آئی ) شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں واقع فوجی کیمپ میں پر اسرار دھماکہ ہونے کے نتیجے میں ایک انسپکٹر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ضلع اسپتال بارہمولہ کے قریب فوج کی مختلف یونٹوں کے کیمپوں میں سوموار کی صبح تقریبا ساڑھے 10 بجے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سراغ رساں ایجنسی سے وابستہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں ایک انسپکٹر بھی شامل ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک کمپیوٹر سسٹم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا جس کے نتیجے میں ایک انسپکٹر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے ، جن میں اشوک کمار ، آکاش اور سمیر شامل ہیں ۔ تینوں اہلکاروں کو زخمی حالت میں بادامی باغ سرینگر میں قائم فوجی اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...