پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے عوام کا خون نچوڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ ملک حماد

پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے عوام کا خون نچوڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ ملک حماد
پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے عوام کا خون نچوڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ ملک حماد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے ) رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں بھی حکومت کی ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ اسے روزہ داروں کی تکلیف کا کوئی احساس تک نہیں اور ملک بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوا م کیلئے روزہ رکھنا مشکل کر دیا ہے ،موجودہ حکومت نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ،انہیں تو صرف اپنی جیبیں بھرنے کی فکر لگی ہے،کراچی میں جاری شدید گرمی کے باعث سینکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کی ذمہ داری پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر مشترکہ عائد ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک حماد نے ایک خصوصی انٹرویومیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں جماعتوں نے عوام کا خون نچوڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان جماعتوں کی نااہلی کا خمیازہ آج عوام کو لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونیوالی اموات پر آصف زرداری،قائم علی شاہ ،عابد شیر علی ،خواجہ آصف اور نواز شریف کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہئیے ۔کراچی میں ہونے والی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں حکمرانوں کی غفلت کا نتیجہ ہے بجلی منصوبوں کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ میٹرو بس کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا ڈھنڈورا پیٹنے والی بجلی کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کیوں نہیں کرتے کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے ملک حماد نے کہا کہ کراچی میں قیمتی جانی نقصان حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے روزہ داروں اور عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا۔ حکمرانوں نے 6ماہ میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا اب ہر روز ایک نئی تاریخ دے رہے ہیں۔ ان کے پاس توانائی کے بحران کا حل کرنے کی کو ئی پالیسی ہوتی تو روز قوم کے سامنے نیا جھوٹ نہ بولتے۔

مزید :

عالمی منظر -