مسئلہ کشمیرکے حل تک جدوجہدجاری رکھی جائے گی ،حز ب المجاہدین

مسئلہ کشمیرکے حل تک جدوجہدجاری رکھی جائے گی ،حز ب المجاہدین

سرینگر ( کے پی آئی )حز ب المجاہدین نے ریڈونی کولگام میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں شہید دو عسکریت پسندون کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل تک جدوجہدجاری رکھی جائیگی۔ ایک بیان میں حزب المجاہدین کے آپریشنل ترجمان برہان الدین نے کہاکہ ریڈونی کولگام میں فوج، فورسز اورٹاسک فورس کیساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے مقامی عسکریت پسندون جاویداحمدبٹ اورادریس احمدننگر تنظیم کے سینئراراکین تھے ۔بیان کے مطابق حزب المجاہدین کے سربراہ سیدصلاح الدین ،نائب سربراہ اورآپریشنل ترجمان نے دونوں جاں بحق عساکر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیاہے کہ کشمیری عوام کی منشااورمرضی کے عین مطابق مسئلہ کشمیرکے حل تک جدوجہدجاری رکھی جائیگی۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...